ابنا: شامي ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق ميں فوج کے ساتھ تعاون کے جرم ميں عام لوگوں کے گھروں ميں دہشتگردوں کي جانب سے بم نصب کئے جانے کے واقعات کے بعد شامي فوج کے خصوصي دستے نے شہر کے التضامن نامي علاقے ميں بھرپور کاروائي کرکے درجنون مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے- شامي سيکورٹي فورس نے دمشق کے جديد عرطوز اور جديدہ الفضل نامي علاقوں ميں دہشتگردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہيں تباہ کرديا ہے- شامي فوج نے ان خفيہ ٹھکانوں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے-شامي فوج نے ريف دمشق کے علاقوں زينبيہ، حجيرہ، دوما، حرستا، موريہ اور يرموک کے علاقوں ميں کاروائياں کرکے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور درجنون کو گرفتار کرليا ہے-شمال مغربي شام کے شہر حلب ميں بھي فوج نے کفر حمرا حلب شاہراہ پر قبضہ کرنے کي دہشتگردوں کي کوشش ناکام بنادي ہے اور انہيں بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچا کر پسپائي ہونے پر مجبور کرديا ہے- اسي طرح حلب کے السکريہ، بستان القصر ، الباب اور نواحي علاقے دارہ عزہ ميں فوج کے ساتھ لڑائي ميں درجنوں مسلح دہشتگرد مارے گئے ہيں –دہشتگردوں کے ايک گروہ نے نازحين نامي علاقے ميں واقع ايک مسجد کو راکٹ سے نشانہ بنايا ہے- جس سے مسجد کو نقصان پہنچا ہے-خبروں کے مطابق فوج اور دہشتگردوں کے درميان ريڈيو اور ٹيلي ويژن کي عمارت کے آپس پاس لڑائي کافي دير تک جاري رہي جس کے دوران دس دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے-...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348051
شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے فوج کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے گھروں کو بم سے اڑانے کي کوشش کي جس کے بعد مختلف علاقوں ميں فوج کے آپريشن ميں بہت سے دہشتگرد مارے گئے -